یوان صدر کی مسجد میں نماز استسقاء ،اللہ رب العزت سے باران رحمت کی دعا مانگی گئی

پیر 26 دسمبر 2016 17:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) ایوان صدر کی مسجد میں نماز استسقاء ادا کی گئی اور اللہ رب العزت سے باران رحمت کی دعا مانگی گئی۔ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز باران رحمت کے لئے اسلام آباد میں ایوان صدر کی مسجد میں نماز استسقاء ادا کی گئی اور اللہ تعالیٰ سے طویل خشک سالی کے خاتمے اور باران رحمت کے لئے التجا کی گئی۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کی مسجد میں صدر مملکت ممنون حسین نے بھی باران رحمت کے لئے نماز استسقاء ادا کی۔ پیر کی سبح صدر مملکت ممنون حسین نے ملک بھر میں باران رحمت کے لئے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کی تھی۔ واضح رہے کہ طویل عرصے سے ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ بند ہے جس کی وجہ سے خشک سالی بڑھ رہی ہے اور انسانی صحت پر اس کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :