سی ڈی اے کا اپنے پلاننگ ونگ کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

پیر 26 دسمبر 2016 17:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) نئی تشکیل شدہ مقامی حکومتوں کو اہم افعا ل سپرد کرنے کے بعد وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) نے اپنے پلاننگ ونگ کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق لوکل گورنمنٹ سسٹم کے متعارف کرانے کے بعد سی ڈی اے نے خود کو نئے سیکٹرز پلاننگ اور ڈویلپمنٹ کے اہم کام تک محدود کر دیا ہے تاہم پلاننگ ونگ کو افرادی قوت کی کمی کے بعد اپنا کام کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اگر منصوبے کے مطابق سب کچھ آگے بڑھا تو سی ڈی اے 45 مزید ٹائون پلانرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی خدمات لے گی اور یہ پلاننگ ونگ کے لئے ہوں گے ۔

میڈیا رپورٹس میں عہدیداروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے چیئرمین شیخ انصر عزیز نے کیڈ کے لئے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے حال ہی میں سمری کی منظوری دی ہے ممبر پلاننگ اور ڈیزائن اسد کیانی کا کہنا ہے کہ ہم پلاننگ ونگ کے لئے لگ بھگ 50 نئے افسران ھائر کر رہے ہیں جن کو سالوں سے نظر انداز کیا گیا ہے یہ سی ڈی اے کا کور ونگ ہے اور اس میں بہتری لائے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ۔(جاوید)

متعلقہ عنوان :