وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے نیو ل چیف کی ملا قات

بحریہ کے مالی معاملات کا جائزہ لیا گیا،پاکستان کی دفاعی ضروریات پوری کرنا حکومت کی اولین ترجیح کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، اسحاق ڈار

پیر 26 دسمبر 2016 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے ملاقات کی جس میں بحریہ کے مالی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پیر کے روز نیول چیف ایڈمرل زکاء اللہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں پاک بحریہ کے مالی معاملات زیر بحث آئے اور اس سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی ضروریات پوری کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ملکی دفاع میں پاک نیوی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بحریہ نے پاکستان کی سمندری حدود کی موثر حفاظت سے دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے ہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور دشمنوں کی سمندری جارحیت روکنے میں پاک نیوی کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔( علی)

متعلقہ عنوان :