کامرس نیوز*

چین نے پرائس فکسنگ کے الزام میں امریکی موٹر سازکمپنی’’جنرل موٹرز‘‘ پر بھاری جرمانہ عائد کردیا

پیر 26 دسمبر 2016 17:10

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) چین میں پرائس فکسنگ کے الزام میں جنرل موٹرز پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔چین نے پرائس فکسنگ کے الزام میں امریکی موٹر سازکمپنی’’جنرل موٹرز‘‘ پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق شنگھائی میں حکام نے بتایا کہ پرائس فکسنگ کے الزام میں جنرل موٹرز کے چینی یونٹ پر29 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق جنرل موٹرز کے چینی یونٹ نے صارفین کے حقوق میں مداخلت کی اور پرائس فکسنگ کے ذریعہ اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کی۔ جنرموٹرز کا چینی یونٹ ایک جوائنٹ ایڈونچر کے تحت کام کررہا ہے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ دوسری مرتبہ کسی امریکی کمپنی کو اس طرح کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 2014 ء سے لے کر اب تک چین میں آٹوساز اداروں پر مجموعی طور پر2.25ارب یوآن مالیت کے جرمانے عائد کئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :