ہائبرڈسیاستدانوں کی لمبی قطارلگ گئی ہے،حمزہ شہباز

ہائبرڈسیاستدان شارٹ کٹ سےوزیراعظم بنناچاہتے ہیں،اللہ نے مقدرمیں لکھاہے توباری آجائیگی،مرکزی رہنماء(ن)لیگ کاتقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 دسمبر 2016 17:10

ہائبرڈسیاستدانوں کی لمبی قطارلگ گئی ہے،حمزہ شہباز

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26دسمبر2016ء) :مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماء حمزہ شہبازشریف نے کہاہے کہہائبرڈسیاستدانوں کی لمبی قطارلگ گئی ہے،ہائبرڈسیاستدان شارٹ کٹ سے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں،اللہ نے مقدرمیں لکھاہے توباری آجائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باری دھرنوں سے نہیں عوام کے دل میں گھرکرنے سے آتی ہے۔کارکن مارکھائیں اورقیادت چائے پیتی رہے،ایسے تو کوئی لیڈرنہیں بنتا۔انہوں نے کہاکہ میا ں صاحب کی میت کومیں نے اکیلے قبرکی گہرائیوں میں اتارا۔مجھے اپنی بوڑھی دادی کابیٹے کی جدائی میں تڑپنابھی یادہے۔

متعلقہ عنوان :