ْ بلدیاتی نظام جمہوریت کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا ، دانیال عزیز

سی پیک جیسا منصوبہ ملک کے لئے انمول تحفہ ہے،تقریب سے خطاب

پیر 26 دسمبر 2016 17:10

نورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام جمہوریت کی اکائی ہے بلدیاتی نظام جمہوریت کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا عوامی مسائل کے حل میں مدد گار ثابت ہو گا ،ان خیالات کا اظہار دانیال عزیز نے اپنے ڈیرہ پر نومنتخب چئیرمین ،وائس چئیرمین ،کونسلرز کے اعزاز میں دی گئی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مذید کہا کہ عوام نے فساد اور پراپیگنڈہ کی سیاست کرنے والے عناصر کو مسترد کر دیا ہے پاکستان کے عوام وزیراعظم میاں نواز شریف سے محبت کرتے ہیں جس کا ثبوت انہوں نے مسلم لیگ ن کے حق میں ووٹ ڈال کر دیا ہے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے کلین سویپ کیا ہے جبکہ دھرنا سیاست کو منہ کی کھانا پڑی ہے دھرنا پارٹی اپنی ناکامی کے باوجود ترقی اور خوشحالی کے سفر میں روڑے اٹکا رہی ہے عوامی منصوبوں کی مخالفت کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہیں،سی پیک جیسا منصوبہ ملک کے لئے انمول تحفہ ہے۔