Live Updates

پیپلز پارٹی چار مطالبات منوانے کیلئے 'سولو فلائٹ' نہیں کرے گی،شوکت بسرا

احتجاج میں شمولیت کیلئے تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں سے بات چیت کی جارہی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 26 دسمبر 2016 17:10

اسلام آؓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا کا کہنا ہے ان کی جماعت اپنے چار مطالبات منوانے کے لیے 'سولو فلائٹ' نہیں کرے گی اور احتجاج میں شمولیت کے سلسلے میں تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں سے بات چیت کی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت بسرا نے کہا کہ اس سلسلے میں تحریک انصاف، جماعتِ اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ بھی مشاورت کی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ 'پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ 27 دسمبر کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان اور دیگر جماعتوں کی قائدین بھی ایک ہی کنٹنیر پر موجود ہوں، کیونکہ ہم سب کا مقصد ایک ہی ہی'۔شوکت بسرا کے مطابق پی پی پی کی کوشش ہے کہ یہ جماعتیں ایک کنٹینر پر آنے کیلئے رضامند ہوجائیں، لیکن اگر ایسا نہ بھی ہوا تو دو کنٹینرز کا آپشن بھی زیر غور ہے۔

(جاری ہے)

اس سوال پر کہ ماضی میں تو جب پی ٹی آئی سڑکوں پر آئی تب تو پیپلز پارٹی ان کے ساتھ شامل نہیں ہوئی تو کیا اب وہ آپ کے ساتھ آئیں گے تو پی پی رہنما نے کہا کہ جو کچھ پہلے ہوا وہ خود تحریک انصاف کا اپنا فیصلہ تھا جس میں کسی کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا، لیکن یہ تحریک تمام اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ چلے گی جس کا فیصلہ ہوچکا ہے۔…
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات