اشتعال انگیز تقاریر کیس ، بانی ایم کیو ایم سمیت 100 رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

جج کی رخصت کے باعث کیس کی سماعت نہ ہوسکی ، ملزموں پر کراچی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں

پیر 26 دسمبر 2016 17:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت ، اشتعال انگیز تقریر کے 31 مقدمات میں بانی ایم کیو ایم ، فاروق ستار ، خالد مقبول صدیقی اور سلمان مجاہد سمیت 100 سے زائد رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے 31 مقدمات کی سماعت جج کی رخصت کے باعث نہ ہوسکی اور سماعت 26 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے بانی ایم کیو ایم ، فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی اور سلمان مجاہد سمیت 100 سے زائد رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ ملزمان پر اشتعال انگیز تقریر میں معاونت کے الزامات میں مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں