رواں سال بیرونی سرمایہ کاری میں 24 فیصد کی کمی

پیر 26 دسمبر 2016 17:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء)ٴْپاکستان کا مالی سال یکم جولائی سے شروع ہوکر 30 جون کو ختم ہوتا ہے،پاکستان میں جنوری سے نومبر کے دوران 1 ارب 57 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 24 فیصد کم ہے۔نجی شعبے میں نواسی کروڑ ڈالر جبکہ سرکاری شعبے میں 66 کروڑ ڈالر کی خالص سرمایہ کاری ہوئی،بیرونی سرمایہ کاری کم ہونے کا رجحان 2008 ئ سے مسلسل جاری ہے۔

(جاری ہے)

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ چین ، امریکا اور ناروے سرمایہ کاری کرنے والے 3 بڑے ملک رہے، سب سے زیادہ 34 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری پاور سیکٹر میں ہوئی، شاندار کارکردگی کے باوجود 11مہینوں میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے 17 کروڑ ڈالر کا انخلائ ہوا جبکہ سرکاری شعبے میں سرمایہ کاری سکوک بانڈز کے ذریعے ہوئے جو قرض ہے۔سی ای او سمکااسد رضوی کے مطابق 2016 بیرونی سرمایہ کاری کے لئے بہت اچھا ثابت نہ ہوسکا، البتہ خیال ہیکہ سی پیک منصوبہ اس رجحان کو بدل دے گا۔