اپوزیشن رہنما ذاتیات سے بالا تر ہو کر ریاست کے مفادات کا خیال رکھیں،رانا ثناء الله

8 کے عام انتخابات میں بھی ن لیگ کا میا ب ہو گی ۔میڈیا سے گفتگو

پیر 26 دسمبر 2016 17:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں نے کہا ہے کہ2018 کے عام انتخابات میںضلع اورشہرکی تمام نشستوںپرمسلم لیگ ن کامیاب ہوگی آئندہ بھی حکومت مسلم لیگ ن ہو گئی،اپوزیشن رہنمائوں کو چاہئے کہ وہ ذاتیات سے بالا تر ہو کر پاکستانی ریاست کے مفادات کا خیال رکھیں اور ریاست کی ترقی و سلامتی کے لئے حکومت کا ساتھ دیں اور جمہوری طرز عمل اختیار کرتے ہوئے آئندہ قومی انتخابات میں مقابلہ کریں جس میں عوام کا فیصلہ قبول کیا جائے گا ، بلدیاتی اداروںکوآئینی ترامیم کے بعد آئندایک ماہ تک فعال کر دیا جائے گا ،اللہ تعالیٰ نے کرپٹ افراد کا شہرپرقبضہ نہیںہونے دیا،کرپشن فری ڈویلپمنٹ کے نعر ے پرووٹ حاصل کئے اگرپارٹی ٹکٹ برقراررہتاتوطے شدہ ٹارگٹ سے بھی زیادہ ووٹ ملتے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے ایم این اے ،میاںفاروق ااپنے بیٹے قاسم فاروق جو کہ مسلم لیگ کے ضلع صدر ہیں کومشیربنوانے کے لئے سودے بازی کی ہے ان کے بیٹے کوچیئرمین ضلع کونسل کاپہلے ٹکٹ دیاگیالیکن ممبران پورے نہ ہونے کی وجہ سے ضلعی چیئرمین شپ کے الیکشن کو اوپن کرنے کی پیشکش کی گئی جسے قبول نہ کیا گیا اور سٹی میئر کا الیکشن اوپن کرنے کیلئے ایک گروپ کے لیڈر نے خود کشی کرنے کی دھمکی دی جس پر قیادت نے مجبور ہو کر الیکشن کو اوپن کیاہمارے گروپ کے میئر کو تحریک انساف کے کم ووٹ ملے ،، آن لائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میںمیڈیا سے گفتگو اورتقریب خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں نے مزید کہا کہ ۔ایک گروپ کی طرف سے ہم پرجھوٹے الزامات عائد کئے گئے اللہ تعالیٰ نے ثابت کیا کہ الزامات جھوٹے اوربے بنیادتھے۔اللہ تعالیٰ نے شہرپرقبضہ نہیںہونے دیا ۔شکست کوتسلیم کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کسی کوہی ہمت دیتے ہیںسب کونہیں۔کرپشن فری ڈویلپمنٹ کے نعر ے پرووٹ حاصل کئے اگرپارٹی ٹکٹ برقراررہتاتوطے شدہ ٹارگٹ سے بھی زیادہ ووٹ ملتے۔شہراورضلع میں کرپشن فری ڈویلپمنٹ ہوگی ڈسٹرکٹ بار،تاجروںاوردیگرطبقات کوتعمیرو ترقی کے منصوبوںمیںشفافیت کوبرقراررکھنے کے لئے شامل کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ شہرمیںمسلم لیگ ن کاکوئی گروپ نہیںایک فردنے ورکرز میئر گروپ بنایااورپھرشیرکے کان اوردم کاٹنے کے بعرے لگاتے رہے

متعلقہ عنوان :