شیک ڈائون ٹیسٹ کے بعد تیسرا اے ٹی آر طیارہ پرواز کے لئے کلیئر

پنجگور ، سکھر اور گوادر کے لئے پروازیں چلائی جائیں گی، ترجمان پی آئی اے

پیر 26 دسمبر 2016 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) قومی ایئرلائنز ( پی آئی اے ) کے ترجمان دانیال گیلانی نے کہا ہے کہ شیک ڈائون ٹیسٹ کے بعد تیسرا اے ٹی آر طیارہ پرواز کے لئے کلیئر کر دیا گیا۔ پیر کے روز پی آئی اے ترجمان کی جانب سے جا ر ی ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کا تیسرا اے ٹی آر طیارہ بھی شیک ڈائون ٹیسٹ کے بعد پرواز کے لئے کلیئر ہو گیا اور اس پر پنجگور ، سکھر اور گوادر کے لئے پروازیں چلائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق 27 دسمبر کو اسلام آباد سے کراچی فلائٹ PK-373 کا روٹ تبدیل کر کے اسے براستہ اسلام آباد اور لاہور چلایا جائے گا جبکہ 28 دسمبر کو کراچی سے سکھر اور سکھر سے اسلام آباد چلائی جانے والی پرواز PK-590 کو اے ٹی آر کے بجائے A-320 پر چلایا جائے گا ۔ ترجمان پی آئی اے کے بیان میں مزید بتایا ہے کہ 28 دسمبر کو اسلام آباد سے سکھر اور سکھر سے کراچی کی پرواز PK-591 کا روٹ تبدیل کرکے براستہ لاہور اے ٹی آر کے بجائے A-320 پر چلایا جائے گا ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :