ملک بھر میں پی ٹی سی ایل سروسز بند ، صارفین پریشان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 26 دسمبر 2016 16:43

ملک بھر میں پی ٹی سی ایل سروسز بند ، صارفین پریشان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 دسمبر 2016ء):ملک بھر میں پی ٹی سی ایل سروسز بند ہو گئی ہیں جس سے صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ پی ٹی سی ایل کی سروسز بند ہونے سے یو فون نیٹ ورک کمپنی کی سروسز بھی متاثر ہوئیں۔

(جاری ہے)

ملک کے بڑے شہروں اسلام آباد ، لاہور اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں بھی پی ٹی سی ایل کی سروسز بند ہونے سے متعلق شکایات موصول ہو رہی ہیں۔پی ٹی سی ایل اور یوفون حکام کے مطابق سروسز بند ہونے کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔