سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شیک ڈائون ٹیسٹ کے بعد تیسرے اے ٹی آر طیار ے کو پرواز کے لئے کلیئر کر دیا

پیر 26 دسمبر 2016 16:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے شیک ڈائون ٹیسٹ کے بعد پی آئی اے کا تیسرا اے ٹی آر طیارہ پرواز کے لئے کلیئر کر دیا ۔ ترجمان پی آئی سی ایل کے مطابق شیک ڈائون ٹیسٹ کے بعد کلیئر ہونے والا اے ٹی آر طیارہ پنچگور‘سکھر اور گوادر کی پروازوں کے لئے چلایا گیا ۔

(جاری ہے)

(آج) منگل کو اسلام آباد کراچی فلائیٹ پی کے 373کا روٹ تبدیل کر کے اسے براستہ اسلام آباد اور لاہور چلایا جائے گا جبکہ (کل) بدھ کو چلائی جانے والی کراچی ‘سکھر ‘اسلام آباد پرواز پی کے 590کو اے ٹی آر کی بجائے ای320پر چلایا جائے گا ۔اسی طرح 28دسمبر کو اسلام آباد سکھر کراچی کی پرواز پی کے 591کا روٹ تبدیل کر کے براستہ لاہور اے ٹی آر کی بجائے اے 320پر چلایا جائے گا ۔