قومی سلامتی کو یقینی بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے

وفاقی وزیر خزانہ سینٹیر اسحاق ڈار کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے ملاقات کے دوران گفتگو

پیر 26 دسمبر 2016 16:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینٹیر اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ قومی سلامتی کو یقینی بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔وہ پیر کو پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ میری ٹائم سکیورٹی‘ ساحلوں اور آبی حدود کے تحفظ کے لئے پاک بحریہ کا کا اہم کردار ہے ۔

اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے وفاقی وزیر کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور ساحلی سرحدوں کی حفاظت اور پاک چین اقتصادی رہداری منصوبے کی سکیورٹی کے امور پر بریفنگ دی ۔ملاقات کے دوران پاک بحریہ کی ترقیاتی سکیموں اور بجٹ کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :