زمبابوین فاسٹ بائولر برائن ویٹوری کا بائولنگ ایکشن غیر قانونی قرار، 12 ماہ کیلئے معطل

پیر 26 دسمبر 2016 16:56

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے زمبابوین فاسٹ بائولر برائن ویٹوری کا بائولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں 12 ماہ کیلئے معطل کر دیاہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تین ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف برائن ویٹوری کا بائولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد آئی سی سی نے انہیں ایک سال کیلئے معطل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ویٹوری کا رواں سال فروری میں بھی بائولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا تاہم بعد میں آئی سی سی نے ان کا بائولنگ ایکشن درست قرار دیتے ہوئے جون میں دوبارہ بائولنگ کی اجازت دے دی تھی۔ 26 سالہ ویٹوری زمبابوے کی جانب سے 4 ٹیسٹ، 20 ون ڈے اور 11 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں۔