نیوزی لینڈ کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان

پیر 26 دسمبر 2016 16:55

ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، سینٹرل ڈسٹرکٹ کے بلے باز ٹام بروس اور آل رائونڈر بین ویلر کو پہلی بار سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، ٹم سائودی کو آرام کا موقع دیا گیا ہے جبکہ روس ٹیلر انجری کے باعث سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق کین ولیمسن (کپتان)، کورے اینڈرسن، ٹرینٹ بولٹ، ٹام بروس، کولن ڈی گرینڈہوم، مارٹن گپٹل، لوکی فرگیوسن، میٹ ہینری، کولن منرو، جیمز نیشم، لوک رونکی (وکٹ کیپر)، مچل سینٹنر، ایش سودھی اور بین ویلر شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے مابین تین ون ڈے میچوں کی سیریز جنوری میں کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :