پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ خان کی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات

پاک بحریہ کے منصوبوں ،بجٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا

پیر 26 دسمبر 2016 16:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ خان نے پیرکو یہاں وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کیلئے پاک بحریہ کی تیاریوں اور بالخصوص چین پاکستان اقتصادی راہداری کی سکیورٹی کے تناظرمیں میری ٹائم سکیورٹی کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا، ان سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر خز انہ نے کہا کہ قومی سلامتی کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیربنانے کیلئے ہرممکن مدد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ پاکستان کی سمندری حدود کے تحفظ کیلئے بھرپورکردار ادا کررہی ہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے وزیر خزانہ سے پاک بحریہ کے منصوبوں اوربجٹ سے متعلق امور پربھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :