بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کی حلف برداری کی تقریبات 31 دسمبر کو ہوںگی

پیر 26 دسمبر 2016 16:48

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈ ی نیشن سرگودہا دانش افضال نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے میئرز او رچیئرمینز ‘ وائس چیئرمینز کے انتخابات کا آخری مرحلہ پایہ تکمیل کو پہنچ چکاہے ۔ بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کی حلف برداری کی تقریبات 31دسمبر کو ہوںگی ۔ بلدیاتی اداروں کے ریٹرنگ آفیسر ز ہی متعلقہ عہدیداروں سے حلف لیںگے ۔

وہ پیر کو بلدیاتی اداروں کو اختیارات کی منتقلی کے حوالہ سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں اے ڈی سی محمد ذوالقرنین لنگڑیال ‘ لوکل گورنمنٹ کے نمائندہ ملک محمد افضل ‘ ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ ماریہ طارق ‘ ڈی او پلاننگ شفیق الرحمان ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ‘ اسسٹنٹ کمشنرز اور ٹی ایم اوز کے علاوہ دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کوآرڈ ی نیشن سرگودہا دانش افضال نے تمام محکموں کو ان کے اثاثہ جات، واجبات اور ذمہ داریوں کے بارے مفصل رپورٹ او رڈیپلائمنٹ پلان تیار کر کے حکومت کو بجھوانے کی ہدایت کی تاکہ ٹرانزیشن کاعمل احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکے ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ بلدیاتی اداروں کے نو منتخب عہدیداروں کے دفاتر کی مرمت اور تزئین وآرائش کا کام بھی فوری مکمل کیا جائے اور دفاتر کا ایک دفعہ جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں بلدیاتی اداروں کے تمام دفاتر خالی کرائے جاچکے ہیں ۔ انہوں نے ان دفاتر کیلئے فرنیچر وغیرہ کی خرید کیلئے جاری فنڈز کی تفصیلات او ران احکامات پر عمل درآمد کے ضمن میں رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :