پی ایچ اے سرگودھا کے زیرِ اہتمام 15 روزہ فیملی فیسٹیول شروع

پیر 26 دسمبر 2016 16:48

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء)پارک اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام 15 روزہ فیملی فیسٹیول رحمت اللعالمین پارک سرگودہا میں شروع ہو گیا ہے ۔ ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا ذوالفقار حمید نے فیسٹیول کا باضابطہ افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈ ی نیشن سرگودہا دانش افضال او رڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا کیپٹن (ر) سہیل چوہدری کے علاوہ پی ایچ اے کے افسران،جاوید بھٹی او رفیمیلز کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ پندرہ روزہ فیملی فیسٹیول کے دوران چار وں صوبوں کے ثقافتی رنگ پیش کئے جائیںگے۔ خواتین او رخصوصا بچوں کیلئے کئی رنگا رنگ پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں ۔ ضلعی پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔