سیرت محمدمصطفی ﷺ پرعمل پیرا ہوکر ہی دنیا وآخرت کو سنوارجاسکتا ہے،رکن آزاد کشمیر اسمبلی

مسلمانوں کی ناکامی کی بنیادی وجہ دین سے دوری ہے ، ڈاکٹرمصطفی بشیر عباسی اور دیگر کا خطاب

پیر 26 دسمبر 2016 16:48

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) رکن اسمبلی ڈاکٹرمصطفی بشیر عباسی،صدر علاقہ مسلم لیگ(ن)فریدخان،پروفیسرالطاف صدیقی،ارشادسلیمان،عدیل احمد ودیگر نے کہا ہے کہ سیرت محمدمصطفی ﷺ پرعمل پیرا ہوکر ہی دنیا وآخرت کو سنوارجاسکتا ہے آج امت مسلمہ انتشارکا شکار ہے کہ ہم نے محمدﷺ کی سیرت وسنت کو چھوڑ دیا ہے نبی اکرم ﷺ اور صحابہ کرام کی زندگیاں ہمارے لیئے نمونہ ومشعل راہ ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ارشادسلیمان کی رہائش گاہ پر محفل حمدونعت سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صحابہ کرام نے حضرت محمدﷺ سے عشق ومحبت کا عملی کردارپیش کیا نبی اکرم ﷺ محسن انسانیت تھے اورمسلمانوں کی آئیڈیل شخصیت ہیں ان کی آمد سے قبل ہر طرف جہالت ہی جہالت تھی ان کی آمد سے ہرطرف اجالا ہوگیا انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کی ناکامی کی بنیادی وجہ دین سے دوری ہے جب تک مسلمان قرآن وسنت کے مطابق اپنی زندگیاں نہیں گذاریں گے اس وقت تک مشکلات کا ہی شکار رہیں گے ہمیں دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر نے کے لیے قرآن و سنت کے مطابق اپنی زندگیوں کو گذارنا ہوگا تب ہی ہم دنیا و آخرت کی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :