چکوٹھی،تعلیم کے بغیر انسان جاہل ہے، بچوں کی تعلیم میں لاپرواہی نہ کی جائے، جنرل منیجراین سی ایچ ڈی

پیر 26 دسمبر 2016 16:46

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) این سی ایچ ڈی کے جنرل منیجرسید ساجد کاظمی نے کمیونٹی فیڈر سکول گڑتھامہ ارجن دھارکا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران جنرل مینیجر سید ساجد کاظمی نے ادارے کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے منتظمین ادارہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم انسان کی بنیادی ضررتوں میں ایک اہم ضرورت ہے اور تعلیم کے بغیر انسان اللہ کی واحد نیت کو نہیںپہچان سکتا ہے سید ساجد کاظمی نے ادارہ ہذا کے تمام ذمہ داران سے کہا کہ بچوں کی تعلیم میں کسی قسم کی لاپرواہی نہ کی جائے اس موقع پر قاری امتیاز احمد مغل بھی موجود تھے جو ادارے کے معاون خصوصی ہیں اپنی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی قاری امتیاز احمد مغل نے کہا کہ انشاء اللہ ادارے کے اندر بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے

متعلقہ عنوان :