سرینگر مظفرآباد بس سروس رواں دواں،چکوٹھی اوڑی امن برج سی23مسافروں کی آر پار کراسنگ

دو طرفہ تجارت کے لیے جنگ بندی لائن کے دونوں اطراف مال بردار ٹرک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں

پیر 26 دسمبر 2016 16:46

چکوٹھی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) سرینگر مظفرآباد بس سروس پیر کے روز بھی معمول کے مطابق رواں دواں رہی۔جنگ بندی لائن کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج سی23مسافروں نے کراسنگ کی۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر سے 9مسافر مقبوضہ کشمیر گئے اور مقبوضہ وادی سی14مسافر آزاد کشمیر آئے بس سروس کے بعد آج منگل کے روز سے دو طرفہ تجارت شروع ہو گی جو بغیر وقفہ کے جمعہ کے روز تک جاری رہے گی۔ دو طرفہ تجارت کے لیے جنگ بندی لائن کے دونوں اطراف مال بردار ٹرک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :