Live Updates

قومی اسمبلی کی بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، قومی کر کٹ ٹیم کے پش آپس لگانے کا معاملہ ایک بار پھر زیر بحث

پش آپس کے معاملے پر وضاحت ضروری ہے،تاثر دیا گیا کہ پش آپس پر اعتراض فوج کی وجہ سے کر رہے ہیں،عمران خان نے بھی اسی لئے پش آپس لگا دئیے ،اب مجھے لوگ کہتے ہیں "رانا افضل پش اپس والی'' ،میڈیا آج یہ ایشو بنائے گا کہ پش آپس والا معاملہ ایجنڈے میں ہے ہی نہیں،کمیٹی رکن رانا محمد افضل کااعتراض

پیر 26 دسمبر 2016 16:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ میں انگلینڈ میں قومی کر کٹ ٹیم کی جانب سے فتح کے بعد پش آپس لگانے کا معاملہ ایک بار پھر زیر بحث آگیا۔کمیٹی رکن رانا محمد افضل نے کمیٹی اجلاس کے ایجنڈے میں پش آپس کا معاملہ نہ ہونے پراعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پش اپس کے معاملے پر وضاحت ضروری ہے،تاثر دیا گیا کہ پش آپس پر اعتراض فوج کی وجہ سے کر رہے ہیں،عمران خان نے بھی اسی لئے پش آپس لگا دئیے ،اب مجھے لوگ کہتے ہیں "رانا افضل پش اپس والی'' ،میڈیا آج یہ ایشو بنائے گا کہ پش آپس والا معاملہ ایجنڈے میں ہے ہی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس چیئر مین عبدالکہار ودان کی زیر صدارت سپورٹس بورڈ میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میںکمیٹی رکن رانا محمد افضل نے کمیٹی اجلاس کے ایجنڈے میں پش اپس کا معاملہ نہ ہونے پراعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پش اپس والا معاملہ ایجنڈے پر کیوں نہیں رکھا گیا،میڈیا آج یہ ایشو بنائے گا کہ پش اپس والا معاملہ ایجنڈے میں ہے ہی نہیں،پش اپس والے معاملے پر میڈیا نے بہت جھوٹ بولا،تاثر دیا گیا کہ پش اپس پر اعتراض فوج کی وجہ سے کر رہے ہیں،عمران خان نے بھی اسی لئے پش اپس لگا دئیے،پش اپس کے معاملے کو وضاحت ہو نہیں تو کمیٹی کی بدنامی ہو گی،اب مجھے لوگ کہتے ہیں "رانا افضل پش اپس والے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیر زادہ نے کہا کہ معاملے کی وضاحت نجم سیٹھی نے کر دی تھی،نجم سیٹھی نے سینٹ قائمہ کمیٹی میں بھی وضاحت کی تھی،نجم سیٹھی نے کہا کہ کھلاڑی پش اپس لگا کر صرف خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔جس پر چیئر مین کمیٹی عبدالکہار ودان نے کہا کہ کوشش کریں گے پش اپس کا معاملہ اگلے کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات