نرسنگ سکول سرگودھا کو کالج کا درجہ دینے کیلئے محکمہ صحت کو ہدایات جاری

پیر 26 دسمبر 2016 16:45

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء)حکومت پنجاب نے نرسنگ سکول سرگودھا کو کالج کا درجہ دینے کیلئے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سکول کو کالج آف نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کا درجہ دیا جائیگا اور اس کو باقاعدہ طور پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سے منسلک کیا جائیگا،ذرائع کے مطابق سکول کو کالج کا درجہ ملنے کے بعد نرسوں کے داخلے کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا جائیگا، اس سلسلہ میں محکمہ صحت نے سرگودھا نرسنگ سکول کو کالج کا درجہ دینے کیلئے سمری تیار کرلی ہے جو اعلی حکام کو روانہ کی جائیگی۔