نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو پہلے ون ڈے میں77رنز سے شکست دیدی ،سیریز میں 1.0کی برتری حاصل

342رنز ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 44.5اوورز میں 264رنز بناکر آئوٹ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کے 59،مصدق حسین کی50،مشفیق الرحیم کے 42 اور تمیم اقبال کی38رنز نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم کو میچ میں 137رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار، دوسرا ون ڈے 29دسمبر کو کھیلا جائے گا

پیر 26 دسمبر 2016 16:45

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو پہلے ون ڈے میں77رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1.0کی برتری حاصل کرلی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے 342رنز ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 44.5اوورز میں 264رنز بناکر آئوٹ ہوگئی،بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن59،مصدق حسین50،مشفیق الرحیم 42 اور تمیم اقبال38رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم اور فرگوسن نے تین تین ،ٹم سائوتھی اور سینٹنر نے 1وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم کو میچ میں 137رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا،دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے 29دسمبر کو نیسلن میں کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو نیوز ی لینڈ اور بنگلہ دیش کے مابین پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 341رنز سکور کیے،نیوز ی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم 137،کولن منرو87 اور ولیمسن 31رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے تین ،تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جواب میں 342رنز ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 44.5اوورز میں 264رنز بناکر آئوٹ ہوگئی،بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن59،مصدق حسین50،مشفیق الرحیم 42 اور تمیم اقبال38رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم اور فرگوسن نے تین تین ،ٹم سائوتھی اور سینٹنر نے 1وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم کو میچ میں 137رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا،دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے 29دسمبر کو نیسلن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :