ماربل سلیب پر طویل پریکٹس بھی مصباح کو فارم میں واپس نہ لاسکی

مصبا ح گزشتہ 5 اننگز میں 12.8 کی معمولی اوسط سے صرف 64 رنز ہی بنا سکے

پیر 26 دسمبر 2016 16:43

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) دوسرے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے سے قبل ماربل سلیب پر طویل پریکٹس بھی قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو فارم میں واپس نہ لاسکی۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے کپتان نے شارٹ پچ گیندوں کا بہتر انداز میں سامنا کرنے کے لیے یہ خصوصی تکنیک اپنائی تھی، کپتان میلبورن ٹیسٹ کے پہلے روز اس وقت وکٹ گنوا بیٹھے جب پاکستان کو ایک بڑی شراکت کی سخت ضرورت تھی، سینئر بیٹسمین کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے، انہوں نے گزشتہ 5 اننگز میں 12.8 کی معمولی اوسط سے صرف 64 رنز بنائے ہیں، اس دوران ان کا اسکور بالترتیب 31،13،4،5 اور11 رہا۔ کئی میچز میں مرد بحران کا کردار ادا کرنے والے کپتان کی فارم ٹیم اور منیجمنٹ کے لیے بھی باعث تشویش ہے۔

متعلقہ عنوان :