سما ہنی،ٹریکٹر ٹرالی کے ٹائر تلے آ کر نوجوان جاںبحق ہو گیا

پیر 26 دسمبر 2016 15:12

سما ہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء)ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر نوجوان جاںبحقہو گیا۔نوجوان لینٹر ڈالنے والی ٹیم کے ساتھ کام پر جا رہا تھا کہ ٹرالی سے گر گیا اور ٹائر اوپر سے گزرنے پر شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

ڈب پلا کا رہائشی نزابت حسین ولد محمداعظم ساکن پلاہ ڈب روز مرہ کی طرح لینٹر ڈالنے والی ٹیم کے ساتھ ٹریکٹر ٹرالی اور مشین کے ساتھ بنڈالہ موڑ سے سما ہنی شہر کی طرف جا رہا تھا کہ چٹی مٹی کے قریب ٹرالی سے ہاتھ پھسل گیا وہ نیچے گر گیا اور ٹرالی کا ٹا ئر نزابت حسین کے اوپر سے گزر گیا۔

نزابت حسین کے حادثہ اور انتقال کی خبر اس کے گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا اچانک نوجوان نزابت حسین کے انتقال کی خبر نے علاقہ کو سوگوار کر دیا ۔ نزابت حسین کو اس کے آبائی گائوں پلاہ ڈب میں سپرد خاک کر دیا گیا۔