سرگودھا میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی

پیر 26 دسمبر 2016 15:12

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی، اس موقع پر علماء کرام نے باران رحمت کیلئے خصوصی دعائیں کیں، سرگودھا شہر میں نماز استسقاء کے موقع پر قاری سرفراز‘ حاجی شاہین احسان مغل‘ مولانا محمد فاروق علوی‘ مولانا اقبال عثمانی سمیت دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب اللہ تعالیٰ کی رحمتیں انسانوں سے منہ موڑ لیں تو اس وقت کثرت سے استغفار کرنا چاہیئے، ہمیں چاہیئے کہ اللہ کی بارگاہ میں اپنے گناہوں کی معافی مانگیں وہ غفور و رحیم ہے اور خطائوں کومعاف کرنیوالا ہے، نماز استسقاء کے بعد باران رحمت کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :