سرگودھا میں اسسٹنٹ کمشنرز کو تجاوزات کیخلاف کارروائی کی ہدایت

پیر 26 دسمبر 2016 15:12

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر سرگودھا دانش افضال نے سرگودھا میں اسسٹنٹ کمشنرز کو تجاوزات کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ضلع سرگودھا کی تحصیلوں سرگودھا، سلانوالی، ساہیوال، کوٹمومن، بھیرہ، شاہپوراور بھلوال کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی گیہں ہیں کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں تجاوزات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے بازاروں کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کریں اور تجاوزات کو منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اختیار سنبھالنے سے قبل صاف کیا جائے تاکہ شہریوں کو سہولت حاصل ہو۔