شکست خوردہ عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی ،رائے حامد رضا بھٹی

پیر 26 دسمبر 2016 15:12

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی کوآرڈینیٹر اور چیئرمین ضلعی زکوٰة کمیٹی سرگودھا رائے حامد رضا بھٹی نے کہا ہے کہ شکست خوردہ عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے، وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کی جانب سفر کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف واویلا کرنے والوں کے اردگرد قرضہ خور اور قبضہ گروپ کھڑے ہیں، پانامہ لیکس پر شور مچانے والے ملکی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں ، پانامہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے فیصلہ کا انتظار کرنا چاہیے، نہ کہ سڑکوں پر آکر انتشار کی سیاست کو فروغ دیاجائے، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشزکے انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرکے ثابت کردیا کہ ضلع سرگودھا مسلم لیگ (ن)کا مضبوط قلعہ ہے، چوہدری شاہ نواز رانجھا کی قیادت میں ضلع بھر میںپاکستان مسلم لیگ (ن)منظم اور فعال ہے۔