ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک میرپور سردارنعیم اقبال کے بڑے بھائی کی وفات پر ن لیگ لائرز فورم کے رہنمائوںکا اظہار افسوس

پیر 26 دسمبر 2016 14:58

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم کے راہنما سردار مقصود علی ایڈووکیٹ اور سردار انظرایڈووکیٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک میرپور سردارنعیم اقبال کے بڑے بھائی ریٹائرڈ سینئرمدرس سردارظہور اختر کی وفات پرگہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کااظہار کیاہے کہ سردار ظہوراختر مرحوم انتہائی، شفیق، باصلاحیت اورملنسار شخصیت کے مالک تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم نے اپنی ساری زندگی خدمت خلق اور قوم کے معماروں کی بہترتربیت میں صرف کی۔ مرحوم کی وفات سے علاقہ ایک فرض شناس، غریبوں کے دکھ درد میں ان کا خیال رکھنے والی عظیم شخصیت سے محروم ہوگیاہے۔ انھوں نے مرحوم کی مغفرت کی دعااور لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعاکی۔

متعلقہ عنوان :