ضلع اٹک میں تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں‘ڈی سی او اٹک

ضلع بھر میں وزیر اعلیٰ روڈ میپ کے تحت انقلابی تعلیمی اقدامات جاری ہیں‘رانا اکبر حیات

پیر 26 دسمبر 2016 14:58

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ ضلع اٹک میں تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی او آفس اٹک میں ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ای ڈی او ایجوکیشن عبدالشکور انجم ، ڈی ایم او فاروق اکمل کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں ضلع بھر کی تحصیلوں کے تعلیمی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور انہیں مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس کو بریف کرتے ہوئے ای ڈی او ایجوکیشن اٹک نے کہا کہ ضلع بھر میں وزیر اعلیٰ روڈ میپ کے تحت انقلابی تعلیمی اقدامات جاری ہیں اور اس ضمن میں تمام متعلقہ افسران اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلعی بھر کے تعلیمی اداروں میں سہولیات کے فقدان کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بھر کے سکولوں میں سہولیات کی کمی کو جلد از جلد منتخب نمائیندوں کی مدد سے پورا کیا جائے گاتاکہ طلبا و طالبات کو تعلیم کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کے اجلاس میں دی سی او اتک رانا اکبر حیات نے بجٹ کے حوالے سے بھی اقدامات کا جائزہ لیا اور اس بات کی ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والا بجٹ طلبہ کی فلاح و بہبود ، نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں پر خرچ ہونا چاہیے تاکہ تعلیمی اداروں میں تعمیری فضا ء پروان چڑھ سکے۔

متعلقہ عنوان :