عوام کی خدمت مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ، تعمیر و ترقی کا نیا سیزن شروع ہونے والا ہے، چوہدری رخسار

کرپشن کا خاتمہ مسلم لیگ ن ہی کریگی ، مساوی ترقیاتی کام ہوں گے،ممبر قانون ساز اسمبلی کا خطاب

پیر 26 دسمبر 2016 14:24

جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) ممبر قانون ساز اسمبلی حلقہ کھڑی شریف چوہدری رخسار احمد نے کہا ہے کہعوام کی خدمت مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے۔ کرپشن کا خاتمہ مسلم لیگ ن ہی کریگی ۔آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا سیزن شروع ہونے والا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی خصوصی ہدایات اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزاد کشمیر بھر میں مساوی ترقیاتی کام ہوں گے۔

پیر کوانھوں نے ان خیالات کا اظہار فسٹ ایڈ پوسٹ عبدوپور کی افتتاحی تقریب میں خطاب کے دوران کیا ۔انھوں نے کہا کہ کھڑی شریف کیلے میں نے 50کلو میٹر سڑکوں کے علاوہ دیگر پروجیکٹ کے حوالے سے میں نے میاں نواز شریف کو خطوط تحریر کیے ہیں جن کے جواب بھی آئے ہیں پورے آزاد کشمیر میں ہیلتھ کے حوالے سے عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم ہو رہی ہیںکھڑی شریف میں مذید ڈسپنسریاں قائم کروائیں گے آزاد کشمیر میں پہلے کرپشن کا بازار گرم تھا اس کو ایک طرف کر کے این ٹی ایس کے ذریعے امتحان ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اللہ کے فضل و کرم سے آزاد کشمیر میں گڈ گورنٹس قائم کریں گے تعلیم یافتہ نوجوان نسل کو میرٹ پر بھرتی کیا جائیگا ۔ میری زندگی کا مشن عوام کی خدمت ہے جس طرح حلقہ کی عوام نے میرا ساتھ دیا ان کا پیار اور محبت زندگی بھر نہیں بھول سکتاحلقہ کی عوام کا آخری دم تک ساتھ دوں گا حلقہ کی عوام ہی میرا قیمتی سرمایہ ہے چوہدری رخسار احمد نے کہا کہ میاں نواز شریف جلد آزاد کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں ان کے دورے کے دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے خصوصی بات کریں گیانشااللہ جلد بجلی کا نظام بہتر ہو گا اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائیگا حلقہ کھڑی شریف میں عوام کو تعمیر و ترقی نظر آئیگی میرے لیے تمام لوگ قابل احترام ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت میرٹ پر کام کریگی انھوں نے کہا کہ اگر کسی نے مسلم لیگ ن کو ووٹ نہیں بھی دئیے اور ان کا بچہ میرٹ پر آیا تو وہی بھرتی ہو گا اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ آزاد کشمیر ڈاکٹر بشیر چوہدری نے کہا کہ صحت کے حوالے سے عوام کوبہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلے ہمہ وقت کوشاں ہیںمیڈیا مسائل مثبت طریقے سے ہائی لایٹ کرے انشااللہ مسائل حل ہوں گے میڈیا کا اہم رول قابل تعریف ہے تمام سرکاری ڈسپنریوں میں ادویات کا کوٹہ وافر مقدار میں مہیا کر رہے ہیں میرا تعلق ایک غریب اور محنت کش گھرانے سے ہے میں آج جس منصب پر ہوں یہ سب اللہ کا کرم اور میری والدہ کی دعاوں کا اثر ہے ڈی جی ہیلتھ آزاد کشمیر ڈاکٹر بشیر چوہدری نے کہا کہ عبدوپور فسٹ ایڈ پوسٹ کو اپ گریڈ کرنے کی بھر پور کوشش کروں گا چوہدری ذوالفقار علی دیگر نے جس طرح فسٹ ایڈ پوسٹ کی بلڈنگ تعمیر کی ہے وہ قابل تعریف ہے اللہ تعالی نے مجھے جس منصب پر بٹھایا ہے اس میں کبھی غفلت سے کام نہیں کروں گا اور نہ کسی کو غفلت برتنے دوں گاجو لوگ اپنے محکمہ سے مخلص ہو کر کام کرتے ہیں ان کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے عبدوپور میرا گھر ہے اتفاق و اتحاد سے جو کام کیا جاتا ہے وہ ضرور اللہ کے فضل و کرم سے پایا تکمیل تک پہنچ جاتا ہے ڈاکٹر بشیر چوہدری نے تنظیم کی احسن کارکردگی کو سراہا اس موقع پر پرنسپل بورڈ آف ریونیو مظفر آباد چوہدری محمد ایوب خان، چوہدری اظہر، ماسٹر ذوالفقار علی اور دیگر نے خطاب کیا اور عبدوپور آمد پر ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری رخسار احمد، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر بشیر چوہدری ، ڈی ایچ او میرپور ڈاکٹر اصغر علی چوہدری، اسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد ایوب خان و دیگر کا ڈھول کی ٹھاپ پر بھر پور استقبال کیا جبکہ آخر میں نمبر دار چوہدری محمد عالم نے تمام معززین کا اہلیان عبدوپور کی طرف سے شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :