بلدیاتی نظام جمہوریت کی اکائی ہے، بلدیاتی نظام جمہوریت کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا ،عوامی مسائل کے حل میں مدد گار ثابت ہو گا

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی دانیال عزیز کاتقریب سے خطاب

پیر 26 دسمبر 2016 14:24

بلدیاتی نظام جمہوریت کی اکائی ہے، بلدیاتی نظام جمہوریت کو مضبوط سے ..
شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام جمہوریت کی اکائی ہے بلدیاتی نظام جمہوریت کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا عوامی مسائل کے حل میں مدد گار ثابت ہو گا شکرگڑھ میونسپل کمیٹی کے نومنتخب چئیرمین ملک شاہد طفیل ،وائس چئیرمین قمر زمان بٹ کی فتح نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام وزیراعظم میاں نواز شریف کی پالیسیوں وژن اور پرفارمنس پر یقین رکھتے ہیں ملک سے اندھیرے ختم ہو رہے ہیں ملک میں ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ملک و ملت کی خدمت میں مصروف ہو جائیں۔

وہ نومنتخب چئیرمین ،وائس چئیرمین ،کونسلرز کے اعزاز میں دی گئی پروقار تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید کہا کہ عوام نے فساد اور پراپیگنڈہ کی سیاست کرنے والے عناصر کو مسترد کر دیا ہے پاکستان کے عوام وزیراعظم میاں نواز شریف سے محبت کرتے ہیں جس کا ثبوت انہوں نے مسلم لیگ ن کے حق میں ووٹ ڈال کر دیا ہے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے کلین سویپ کیا ہے جبکہ دھرنا سیاست کو منہ کی کھانا پڑی ہے دھرنا پارٹی اپنی ناکامی کے باوجود ترقی اور خوشحالی کے سفر میں روڑے اٹکا رہی ہے عوامی منصوبوں کی مخالفت کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہیں،سی پیک جیسا منصوبہ ملک کے لئے انمول تحفہ ہے وائس چئیرمین ضلع نارووال چوہدری شہزاد منیر ایڈووکیٹ ،کونسلران ومسلم لیگی رہنما شیخ خالد پرویز ،عظمت بٹ ،چوہدری عبدالغفار بنیال ،اعتزاز رشید چوہدری بنیال ،قاری ادریس ،زاہد الیاس چوہدری ،عبدالروف انصاری ،طاہر رمضان ،چوہدری رضا ایڈووکیٹ ،چوہدری خالد منظور ،میاں امجد ،ملک زاہد طفیل ،چوہدری بشیر چھائلہ ،چوہدری سلطان محمود ،چوہدری ناصر جمیل گورسی ایڈووکیٹ ،چوہدری انوار عارف ایڈووکیٹ ،ملک رفاقت ایڈووکیٹ اور دیگر معززین علاقہ بھی موقع پر موجود تھے ۔