حکومت پنجاب نے ملازمت پیشہ خواتین کی فلاح وبہبود اور حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کئے، آگا ہی مہم کے نتا ئج حو صلہ افزا ء ہیں، تر جمان محکمہ ترقی خواتین

پیر 26 دسمبر 2016 14:18

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) محکمہ ترقی خواتین نے حکومت پنجاب کے تعا ون سے ملازمت کرنے والی خواتین کی فلاح وبہبود اور حقوق کے تحفظ کیلئے متعدد عملی اقدامات کئے ہیںاور اس حوالے سے چلائی گئی آگا ہی مہم کے نتا ئج بہت حو صلہ افزا ء ہیں۔ محکمہ ترقی خواتین کی تر جمان نے کہا کہ ورکنگ وویمن کے حقوق کا تحفظ کر تے ہو ئے 22دسمبر کا دن حکومت نے ان باہمت او ر پرعزم خواتین کے نام کیا ہے جو ملک کی تعمیر وترقی میں فعال کردار ادا کررہی ہیں،حکومت نے خواتین کیلئے جواہم عملی اقدامات کئے ہیں ان میں جائے ملازمت پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف قانون سازی ، خواتین کیلئے 15فیصدملازمتی کوٹہ مختص، عمر کی بالائی حد میں 3سال کی رعایت ، گھروں میں کام کرنے والی خواتین کیلئے تربیتی کورسز ، ڈے کیئرسنٹرز کا قیام، خواتین پر تشدد کے خلاف قانون ، ملازمت پیشہ خواتین کیلئے ہاسٹلز کی سہولت شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتا یاکہ خواتین زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہیں اس لیے ان کو ہر قسم کا تحفظ فرا ہم کرنا اورخواتین کے حقوق کی پاسداری ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ معاشرتی سطح پر خواتین کے فعال کردار میں اضافہ کے باعث معاشی ترقی میں تیزی آئی ہے۔ انہوںنے خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق سے آگاہی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ حکومتی اقدامات کی روشنی میں ملک کی معاشی ترقی کیلئے اپنا فعال کردار بخوبی ادا کریں۔