Live Updates

تحریک انصاف عدالتوں ،اداروں پر دبائو ڈالنا چاہتی ہے ،عوامی عدالت سے نااہل ہونیوالے قانونی عدالت سے بھی نااہل ہونگے ،طلال چودھری

8ء میں بھی محمد نواز شریف وزیراعظم بنیں گے،کرپٹ چیئرمین اور جنرل سیکرٹری نے پی ٹی آئی کو ہائی جیک کیا ہوا ہے ادارے آزاد ہیں ،فیصلے ثبوتوں پر ہونگے آصف زرداری ڈیپارچر پر ہیں ،ایک جماعت کی مخالفت سے فرق نہیں پڑتا،وزیر داخلہ کا استعفیٰ مانگنے والے کرپشن چھوڑ کیوں نہیں دیتے ،بنی گالہ پر عمران خان کے بیانات روز بدلتے ہیں،الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو

پیر 26 دسمبر 2016 14:18

تحریک انصاف عدالتوں ،اداروں پر دبائو ڈالنا چاہتی ہے ،عوامی عدالت سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عدالتوں اور اداروں پر دبائو ڈالنا چاہتی ہے ،عوامی عدالت سے نااہل ہونیوالے قانونی عدالت سے بھی نااہل ہونگے ،2018ء میں بھی محمد نواز شریف وزیراعظم بنیں گے،کرپٹ چیئرمین اور جنرل سیکرٹری نے پی ٹی آئی کو ہائی جیک کیا ہوا ہے،ادارے آزاد ہیں ،فیصلے ثبوتوں پر ہونگے آصف زرداری ڈیپارچر پر ہیں ،ایک جماعت کی مخالفت سے فرق نہیں پڑتا،وزیر داخلہ کا استعفیٰ مانگنے والے کرپشن چھوڑ کیوں نہیں دیتے ،بنی گالہ پر عمران خان کے بیانات روز بدلتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عدالتوں اور اداروں پر دبائو ڈالنا چاہتی ہے ،عوامی عدالت سے نااہل ہونیوالے قانونی عدالت سے بھی نااہل ہونگے اور نوازشریف کو عدالتوں سے بھی کلین چٹ ملے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ2018ء کے الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے محمد نواز شریف ایک بار پھر وزیراعظم بنیں گے،انہوں نے کہا کہ کرپٹ چیئرمین اور جنرل سیکرٹری نے پی ٹی آئی کو ہائی جیک کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادارے آزاد ہیں جو ماضی میں بھی کسی دبائو میں نہیں آئے اور نہ ہی آئندہ آئینگے انہوں نے کہا کہ فیصلے ثبوتوں پر ہونگے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف والے قانون کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں ،وہ دلائل اور وکلاء تبدیل کر کے وہ کتنی دیر چھپنے کی کوشش کریں گے ، انہوں نے کہا کہ مخالفین خوش ہیں کہ آصف زرداری واپس آگئے مگر وہ ڈیپارچر پر ہیں اور انہوں نے آرائیول سے پہلے ہی ڈیپارچر کی تاریخ دیدی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ ایک جماعت کی مخالفت سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔وزیر داخلہ کا استعفیٰ مانگنے والے کرپشن چھوڑ کیوں نہیں دیتے ، انہوں نے کہا کہ کوئی جب تک مرضی یہاں رہے اور جتنے مرضی اتحاد بنائے ہمیں اس سے کوئی فر ق نہیں پڑتا ۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کو چور اور کرپٹ کہنے والوں کے اپنے ہاتھ آلودہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ ان کی مرضی کا نہ ہو تو وہ احتجاج کرنے کی دھمکی دیتے یں اور عدالتوں پر دبائو ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بنی گالہ پر عمران خان کے بیانات روز بدلتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بنی گالہ محل پر وکلاء نے کہا کہ فلیٹ بیچ کر خریدا گیا اور پھر کہا کہ کرکٹ کے پیسوں اور جمائما خان کی طرف سے گفٹ کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے وکلاء نے یہ تسلیم کیا کہ انہوں نے چوری کی ہے مگر سزا الیکشن کمیشن نہیں بلکہ کوئی اور دے گا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات