Live Updates

قومی کر کٹ ٹیم کے پش آپس لگانے کا معاملہ ایک بار پھر قومی اسمبلی میں زیر بحث

پیر 26 دسمبر 2016 13:40

قومی کر کٹ ٹیم کے پش آپس لگانے کا معاملہ ایک بار پھر قومی اسمبلی میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ میں انگلینڈ میں قومی کر کٹ ٹیم کی جانب سے فتح کے بعد پش آپس لگانے کا معاملہ ایک بار پھر زیر بحث آگیا۔کمیٹی رکن رانا محمد افضل نے کمیٹی اجلاس کے ایجنڈے میں پش آپس کا معاملہ نہ ہونے پراعتراض کرتے ہوئے کہا کہپش اپس کے معاملے پر وضاحت ضروری ہے،تاثر دیا گیا کہ پش آپس پر اعتراض فوج کی وجہ سے کر رہے ہیں،عمران خان نے بھی اسی لئے پش آپس لگا دئیے ،اب مجھے لوگ کہتے ہیں "رانا افضل پش اپس والی'' ،میڈیا آج یہ ایشو بنائے گا کہ پش آپس والا معاملہ ایجنڈے میں ہے ہی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس چیئر مین عبدالکہار ودان کی زیر صدارت سپورٹس بورڈ میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میںکمیٹی رکن رانا محمد افضل نے کمیٹی اجلاس کے ایجنڈے میں پش آپس کا معاملہ نہ ہونے پراعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پش اپس والا معاملہ ایجنڈے پر کیوں نہیں رکھا گیا،میڈیا آج یہ ایشو بنائے گا کہ پش اپس والا معاملہ ایجنڈے میں ہے ہی نہیں،پش اپس والے معاملے پر میڈیا نے بہت جھوٹ بولا،تاثر دیا گیا کہ پش اپس پر اعتراض فوج کی وجہ سے کر رہے ہیں،عمران خان نے بھی اسی لئے پش اپس لگا دئیے،پش اپس کے معاملے کو وضاحت ہو نہیں تو کمیٹی کی بدنامی ہو گی،اب مجھے لوگ کہتے ہیں "رانا افضل پش اپس والے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیر زادہ نے کہا کہ معاملے کی وضاحت نجم سیٹھی نے کر دی تھی،نجم سیٹھی نے سینٹ قائمہ کمیٹی میں بھی وضاحت کی تھی،نجم سیٹھی نے کہا کہ کھلاڑی پش اپس لگا کر صرف خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔جس پر چیئر مین کمیٹی عبدالکہار ودان نے کہا کہ کوشش کریں گے پش اپس کا معاملہ اگلے کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات