باکسنگ ڈے ٹیسٹ،پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا

دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں ایک جبکہ آسٹریلوی سکواڈمیں کوئی تبدیلی نہ کی گئی

پیر 26 دسمبر 2016 13:58

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان جاری 3 میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے ٹاس جیت پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، راحت علی کی جگہ سہیل خان کو موقع دیا گیا جبکہ آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ کے سکواڈ کو برقرار رکھا۔

(جاری ہے)

مصباح الیون میں ایک تبدیلی کی گئی، جہاں راحت علی کی جگہ سہیل خان کو موقع دیا گیا، جبکہ بقیہ ٹیم میں کپتان مصباح الحق، سمیع اسلم، اظہرعلی، بابر اعظم، یونس خان، اسدشفیق، سرفراز احمد، وہاب ریاض، محمد عامر اور یاسر شاہ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ادھر کینگروز ٹیم نے برسبین میں پہلا ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم کو برقرار رکھتے ہوئے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جانے والا یہ ٹیسٹ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ ہے۔

متعلقہ عنوان :