اظہر علی ، کلینڈر ائیر میں ہزار رنز بنانے والے 5ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے

اس سے قبل محسن خان ،انضمام الحق،محمدیوسف اور یونس خان یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں

پیر 26 دسمبر 2016 13:58

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء)ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی پاکستان کی جانب سے کلینڈر ائیر میں ہزار رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی کرکٹر بن گئے انہوں نے یہ کارنامہ آسٹریلیا کے خلاف میلبورن ٹیسٹ میں انجام دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی نے آسٹریلیا کیخلاف 66 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی اسی اننگز کے بدولت پاکستان نے میلبورن ٹیسٹ میں چار وکٹوں کے نقصان پر142بنائے وہی اظہر علی نے کلینڈر ائیر میں اپنے ہزار رنز مکمل کرلئے اسی کے ساتھ وہ پانچویں پاکستانی بلے باز بنے جنہوں نے کلینڈر ائیر میں ہزار رنز مکمل کئے اس سے قبل محسن خان ،انضمام الحق،محمدیوسف اور یونس خان یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس اب تک پانچ کرکٹرز کلینڈر ایئر میں اپنے ہزار رنز مکمل کرچکے ہیں جس میں جوئے روٹ 1477، جونی بیئراسٹو1470، الیسٹرکک 1270، ویرات کوہلی1215 اور معین علی کے 1078 رنز شامل ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اظہر علی نے سال دوہزار سولہ میں ایک منفرد ریکاڑد اس وقت اپنے نم کیا جب انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں ٹرپل سینچری اسکور کی اس کے ساتھ ہی وہ پنک بال سے ٹرپل سینچری بنانے والے پہلے دنیائے کرکٹ کے پہلے کھلاڑی بنے۔