برطانوی صحافی ملنڈا فیرل نے ”دل دل پاکستان “ گنگنا دیا

پیر 26 دسمبر 2016 13:33

برطانوی صحافی ملنڈا فیرل نے ”دل دل پاکستان “ گنگنا دیا

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 دسمبر2016ء) برسبین ٹیسٹ میں شاندارکا کردگی سے جہاں پاکستان نے ملکی شائقین کے دل جیتے وہیں غیر ملکی صحافی کی قومی ٹیم کی سپرٹ سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے ۔

(جاری ہے)

ان صحافیوں میں ایک نام برطانیہ کی ملنڈا فیرل کا بھی ہے جو اس وقت پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز کور کرنے کے لیے کینگروز کے دیس میں موجود ہیں ۔ حال ہی میں ایک پاکستانی خاتون صحافی نے ملنڈا فیرل کی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ مرحوم جنید جمشید کا شہرہ آفاق گانا ”دل دل پاکستان “ گنگناتی نظر آرہی ہیں ۔ ملنڈافیرل کی یہ ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر بہت مشہور ہورہی ہے ۔