ویمنز بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز، سڈنی تھنڈر اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی کامیابی

پیر 26 دسمبر 2016 13:50

ویمنز بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز، سڈنی تھنڈر اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز ..

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) ویمنز بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز، سڈنی تھنڈر اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برسبین میں کھیلے گئے میچ میں میلبورن سٹارز نے برسبین ہیٹ کو 54 رنز سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں سڈنی تھنڈر نے میلبورن رینیگیڈز کو 8 وکٹوں سے ہرایا جبکہ تیسرے میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے ہوبارٹ ہریکینز کو 7 وکٹوں سے قابو کیا۔