کین ولیمسن کے ون ڈے میں چار ہزار رنز مکمل

پیر 26 دسمبر 2016 13:50

کین ولیمسن کے ون ڈے میں چار ہزار رنز مکمل

کرائسٹ چرچ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن نے ون ڈے میں چار ہزار رنز مکمل کر لئے، انہوں نے یہ اعزاز 102 میچز کی 96 اننگز میں حاصل کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں کین ولیمسن نے 31 رنز کی اننگز کھیلی اور ساتھ ہی کیریئر کی چار ہزار رنز بھی مکمل کئے۔ وہ اب تک 102 میچوں کی 96 اننگز میں 46.10 کی اوسط سے 4011 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 8 سنچریاں اور 26 نصف سنچریاں شامل ہیں۔