بھمبر کے نوجوان سماجی و تعلیمی شخصیت پروفیسر انجینئر طاہر امین مرزا رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

دعوت ولیمہ میں سینئر وزیر آزاد حکومت چوہدری طارق فاروق ، پیر سید مدثر شاہ سمیت ، صحافیوں ، وکلا ، پروفیسر اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی

پیر 26 دسمبر 2016 13:50

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) بھمبر کے نوجوان سماجی و تعلیمی شخصیت پروفیسر انجینئر طاہر امین مرزا گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ، دعوت ولیمہ میں سینئر وزیر آزاد حکومت چوہدری طارق فاروق ، پیر سید مدثر شاہ سمیت ، صحافیوں ، وکلا ، پروفیسر اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، تفصیلات کے مطابق بھمبر کی نوجوان سماجی و تعلیمی شخصیت انجینئر طاہر امین مرزا پروفیسر مسٹ یونیورسٹی گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب پوسٹ گریجویٹ کالج گراونڈ میں منعقد ہوئی تقریب میں آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ، پیر سید مدثر حسین شاہ آستانہ عالیہ لاثانی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بھمبر راجہ عامر زیب ، سینئر صحافی ایم عثمان ، ڈاکٹر طارق شاکر ، پرنسپل امین مشتاق ، پروفیسر ڈاکٹر شعیب عارف ایڈووکیٹ ، سماجی شخصیت روباص طور ، ائے ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی جنرل سیکرٹری ، مسلم لیگ نون کے جنرل سیکرٹری چوہدری جمیل سلطان ، علی عمران جاپان ، ڈاکٹر خورشید احمد ، میجر ( ر ) چوہدری ذولفقار، میجر ( ر ) الطاف راجہ ، سمیت مسٹ یونیورسٹی کے پروفیسرز ، اساتذہ کرام سماجی شخصیات اور عزیز و اقارب سمیت دوستوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :