ْبھمبر ، سماہنی بنڈالہ موڑ کے قریب ٹریفک حادثہ 22سالہ نوجوان ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر جاں بحق

نوجوان کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا‘نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوںکی شرکت‘ آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک

پیر 26 دسمبر 2016 13:50

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) بھمبر ، سماہنی بنڈالہ موڑ کے قریب ٹریفک حادثہ 22سالہ نوجوان ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر جاں بحق ہو گیا ، نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق بھمبر کی تحصیل سماہنی کے علاقہ بنڈالہ موڑ کے قریب گزشتہ روز ایک ٹریکٹر ٹرالی جاں رہی تھی جس پر نواحی گاوں کا رہاشی نزابت حسین ولد محمد اعظم جسکی عمر تقریبا 22/23سال تھی گرکر جاں بحق ہو گیا واقعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او چوکی مرزا شبیر بمع نفری موقع پر پہنچ گئے اور ضروری کاروائی عمل میں لائی جبکہ عوام علاقہ کی کثیر تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی نوجوان کی لاش کو وہاں سے اٹھا کر گھر لایا گیا تو والدین غم سے نڈھال ہو گئے لوگوں کی بڑی تعداد گھر پر بھی جمع ہو گئی بعد ازاں نوجوان کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :