محترمہ نسرت شہناز درانی نے صدارتی ایوارڈ حاصل کرکے کشمیری خواتین کے سر فخر سے بلند کر دیئے‘محترمہ شاہ بانو ظفر

پیر 26 دسمبر 2016 13:50

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) چئیرپرسن جموں کشمیر وویمن ایسوسی ایشن و ممبر مرکزی مجلس عاملہ آزاد جموں کشمیر چیمبر آف کامرس محترمہ شاہ بانو ظفر نے کہا ہے کہ محترمہ نسرت شہناز درانی نے صدارتی ایوارڈ برائے اعلٰی کارکردگی حقوق انسانیت حاصل کرکے کشمیری خواتین کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔انہوں نے ہر پلیٹ فارم سے آزاد کشمیر کی خواتین کے حقوق کی بازیابی اور مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار اور خدمات سر انجام دی ہیں۔

عالمی یوم حقوق انسانیت کے موقع پر ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت پاکستان کے ہاتھوں سے صدارتی ایوارڈ 2016سے نواز کر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے احسن اقدام اٹھایا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر شازیہ جی ڈی، عالیہ شاہ، مریم صدیقہ،غزالہ شاہین و دیگر ممبران جموں کشمیر وویمن ایسوسی ایشن نے بھی محترمہ نصرت شہناز درانی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کے نصرت درانی جو کہ پاک کشمیر یوتھ سوسائٹی کی چئیرپرسن،پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ آزاد کشمیر کی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اور پاکستان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی رکن مرکزی مجلس عاملہ بھی ہیں ہر پلیٹ فارم سے آئندہ بھی خواتین کے لئے سرگرم کارکن ثابت ہو کر حقوق کی بازیابی و دیگر بھی تمام معاملات میں اپنا اہم کردار ادا کرینگی۔