یوسف سردار میموریل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ ،اپالو سپورٹس نے کوٹ خواجہ سعید جمخانہ کو شکست دیدی

پیر 26 دسمبر 2016 13:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) نارتھ زون یوسف سردار میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے میچ میں اپالو سپورٹس نے کوٹ خواجہ سعید جمخانہ کو 83 رنز سے ہرادیا۔

(جاری ہے)

ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں اپالو سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 15اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ وقاص طارق نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 101 اور سلمان علی نے 58رنز بنائے۔ جواب میں کوٹ خواجہ سعید جمخانہ 12.3 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 104 رنز بناسکی۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے وقاص طارق کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ کپتان محمد اسحاق ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :