لاہور پر یس کلب کے سالانہ انتخابات میں پروگریسیو پینل نے کامیابی حاصل کر لی

محمد شہباز میاں مسلسل دوسری بار صدر منتخب ہو گئے ، سیکرٹری کی نشست پر عبد المجید ساجد نے کامیابی حاصل کی

پیر 26 دسمبر 2016 13:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) لاہور پر یس کلب کے سالانہ انتخابات2017ء میں پروگریسیو پینل نے کامیابی حاصل کر لی ، محمد شہباز میاں مسلسل دوسری بار صدر منتخب ہو گئے جبکہ سیکرٹری کی نشست پر عبد المجید ساجد نے کامیابی حاصل کی ۔ لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے لئے پولنگ لاہور پریس کلب میں ہوئی جس میں مجموعی طو رپر 1817ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی استعمال کیا ۔

حتمی نتائج کے مطابق پروگریسو پینل کی طرف سے محمد شہباز میاں دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے جنہوں نی1097 و وٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل جرنلسٹ پینل کے صدارتی امیدوارجاوید فاروقی نے 694 ووٹ حاصل کئے ۔نائب صدرزاہد گوگی نے 937 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل امیدواران میں جرنلسٹ گروپ کی ناصرہ عتیق نے 736 اور رائٹرز کلب کے السلطان شمس الحق قذافی نے 72 ووٹ حاصل کئے، سیکرٹری کی نشست پرعبدالمجید ساجد نے کامیابی حاصل کی اور884 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل امیدواران ذوالفقار علی مہتو نے 853 جبکہ عبد الرئوف خان نی55 ووٹ حاصل کئے ،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پراحسان شوکت 1038 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ انکے مد مقابل امیدواران رانا شہزاد احمد نے 502 ، شیر افضل بٹ نی146اور میاں داد نی80 ووٹ حاصل کئے،فنانس سیکرٹری کی نشست پرشیراز حسنات نی978 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل امیدواران یوسف رضا عباسی نی670 اور سید بابر شاہ نے 108 ووٹ لئے۔

(جاری ہے)

گورننگ باڈی کی کل آٹھ نشستوں کے نتائج کے مطابق قاسم رضا نی652 ، محمد شاہ نواز رانا نی629 ، اسماعیل جکھڑ610 ، سلمان قریشی610 ، رضوان خالد605 ، سالک نواز602 ، نعمان وہاب596 اور ناصر غنی نی587 ووٹ حاصل کئے ۔پروگریسو پینل نے گورننگ باڈی کی 6 نشستیں جبکہ جرنلسٹ پینل نے دونشستیں حاصل کیں۔اس موقع پر نو منتخب صدرمحمد شہباز میاں نے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پر امن اور بہترین الیکشن کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے الیکشن کو پر امن بنانے میں اپنا کردار ادا کیا اور کہا کہ پروگریسو پینل کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ جو گروپ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے گا وہ ہی کامیاب ہوگا۔

انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ نومنتخب گورننگ باڈی صحافیوں کی فلاح کیلئے مثالی کام کرے گی اور لاہور پریس کلب پاکستان بھر کے پریس کلبز کیلئے ایک مثال ہوگا۔انہوں نے کلب ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے برو ز پیر اور منگل کی چھٹی اور ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :