Live Updates

پنجاب کے عوام کو شہباز شریف کی صورت میں حقیقی معنوں میں کرشماتی شخصیت کا حامل لیڈر ملا ہے‘ میاں عرفان دولتانہ

پیر 26 دسمبر 2016 13:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف انتہائی محنت اور عزم کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں،پنجاب کے عوام کو شہباز شریف کی صورت میں حقیقی معنوں میں کرشماتی شخصیت کا حامل لیڈر ملا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پنجاب میں توانائی، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ، سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں تیزی سے کام ہورہا ہے۔

پنجاب حکومت نے قائداعظم سولر پارک کا سولر منصوبہ اپنے وسائل سے ریکارڈ مدت میں مکمل کیا ہے اور یہ منصوبہ بجلی فراہم کر رہا ہے۔ ساہیوال ،قصور، جھنگ ،شیخوپورہ میں بجلی پیدا کرنے کے لئے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ ہنرمند افرادی قوت معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت سکل ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے او رمارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے کیلئے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک پنجاب میں سالانہ پانچ لاکھ نوجوانو ںکو ہنرمند بنانے کیلئے تعاون فراہم کرنے کا جائزہ لے۔ انہو ںنے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو ٹرانسپورٹ کی معیاری، پائیدار، باکفایت اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ لاہور میں میٹرو بس پراجیکٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کے بعد ملتان میٹرو بس پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :