عالمی بنک کے صدر کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فو نک رابطہ،سندھ طا س معاہدے سے متعلق23دسمبر کو لکھے گئے خط پر بات چیت

پیر 26 دسمبر 2016 13:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) عالمی بنک کے صدر جم یونگ کم نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کیا اور سندھ طا س معاہدے سے متعلق23دسمبر کو لکھے گئے خط پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

پیر کو عالمی بنک کے صدر نے وزیرخزانہ اسحا ق ڈار کو فون کرکے سند ھ طاس معاہدے سے متعلق 23دسمبر کو لکھے گئے خط پر بات چیت کی ،عالمی بنک کو سندھ طاس معاہدے سے متعلق خط وزیرخزانہ نے لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ عالمی بنک سندھ طاس معاہدے سے متعلق ذمہ داریاں پوری کرے

متعلقہ عنوان :