انناس کا استعمال جگر ، معدے کے زخموں ، مدافعتی نظام اور جوڑوں کے درد کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے، ماہرین صحت

پیر 26 دسمبر 2016 13:39

انناس کا استعمال جگر ، معدے کے زخموں ، مدافعتی نظام اور جوڑوں کے درد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انناس (پائن ایپل) کا استعمال جگر ، معدے کے زخموں ، مدافعتی نظام اور جوڑوں کے درد کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے۔ یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انناس میں قدرت نے بے پناہ خوبیاں چھپا رکھی ہیں جو کسی تعمت سے کم نہیں۔

(جاری ہے)

انناناس آرتھرائیٹس کے مریضوں کے جوڑوں میں سوجن کو ختم کرتا ہے بلکہ زخموں کو بہت جلد مندمل بھی کر دیتا ہے۔

انناس کے رس میں ’’بروملین’’ نامی جز پایا جاتا ہے جسے جوڑوں کے درد میں بہت مفید قرار دیا گیا ہے، اس کے علاوہ یہ ہر قسم کی سرجری کے زخموں کو بھی بھر دیتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اننانس کھانے سے اندرونی چوٹوں اور زخموں کو بھرنے میں مدد ملتی ہے، انناس میں پائے جانے والے اینزائم برومیلین ، اینٹی آکسیڈنٹ اوروٹامن سی کی موجودگی جگر و معدے کے زخموں کو درست کرنے اور نظام ہضم کو فعال کرتا ہے ۔